وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا احترام کریں۔
آئین سازی سیاست دانوں کا حق ہے اسے غصب نہیں ہونے دیں گے، سیاست دانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، توہین عدالت ہمیشہ صرف سیاست دانوں پر لگتی ہے؟
ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے، نو مئی کو براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا، سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے،پارلیمنٹ تحلیل کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سب سے زیادہ کے پی میں ہورہی ہے اور کے پی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔