ملک میں17 تا 21 جولائی بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے

0 67

این ڈی ایم اے نے آزادکشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا (کے پی) اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اےکے مطابق17 تا 21 جولائی آزادکشمیر، اسلام آباد اور کےپی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 17 سے 21 جولائی تک پنجاب کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، اسلام آباد اور خیبرپختونخوامیں درمیانےدرجےکی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ وسطی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں درمیانے درجےکی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشیں مقامی ندی، نالوں میں درمیانےدرجےکی فلیش فلڈنگ کاسبب بن سکتی ہیں، فلیش فلڈنگ آمدورفت میں خلل، بنیادی ڈھانچے، فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایزکو چوکس رہنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہعوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ مسافر اور سیاح لینڈسلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.