ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم کئی روز سے خراب، طلبہ پریشان

0 110

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب ہے۔

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سیکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔

اس حوالےسے ایچ ای سی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائےگی۔

ایچ ای سی نے 1-لنک کے ذریعے تصدیقی فیس کی آن لائن وصولی کا آغاز 5 اگست 2023 سے کیا ہے۔ درخواست دہندگان کو پہلے 1-لنک کے ذریعے تصدیق کی فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی اور اپنے پروفائل میں ادائیگی کی تصدیق کرنی ہوتی ہے۔

ہر اصل دستاویز کی تصدیق کی فیس 1000 روپے اور ہر فوٹو کاپی کے لیے 700 روپے ہے۔

ارجنٹ اٹیسٹیشن سروس کی فیس تصدیق کی فیس کے علاوہ فی درخواست 3,000 روپے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ درخواست دہندہ ہر اصل دستاویز کی تصدیق کے لیے 1000 روپے اور ہر فوٹو کاپی کے لیے 700 روپے الگ سے ادا کر تا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.