حکومتی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ

0 107

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں کو بہتر ین بین الا قوامی پریکٹسز کے مساوی لانے اور ہم آہنگ کرنے کیلئے وزیر اعظم آفس میں اسپیشل اینیشی ایٹو یونٹ (Special Initiative Unit ) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا جو وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا، اس تھنک ٹینک میں ایم پی ون اسکیل میں پانچ اور ایم پی ٹو اسکیل میں سات ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔

ماہرین کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی گئی تھیں، رسپانس میں چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا تاہم شارٹلسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا یا جا ئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.