اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا
ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے نہ صرف میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی اور فوٹیج بنانے نہیں دی بلکہ گرفتاری کی فوٹیج بنانے پر ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے بدتمیزی بھی کی۔