چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں مشاورت کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست

0 103

تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے دو آئینی عہدیداروں میں مشاورت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے 4 جولائی کے حکم نامے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں بتائی گئی، عدالتی فیصلے میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی 4 اپریل کی الیکشن ٹربیونل کی نامزدگیوں کو بھی معطل نہیں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے، الیکشن کمیشن کا ججز کی نامزدگیوں میں کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کی تشکیل فیصلہ کو معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں بالمشافہ مشاورت کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.