زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی امور مقرر

0 113

سید ذوالفقار بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کر دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی منظوری کے بعد سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی میڈیا بھی مقرر کیے گئے ہیں،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس بتا رہی ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں زلفی بخاری کا تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر کہنا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.