ایف آئی اے نے رؤف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

0 109

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے روف حسن کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.