بانی پی ٹی آئی اگر بات چیت کیلئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی،خورشید شاہ

0 109

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ اچھی بات ہے، مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت نہیں ہو گی پھر قومی حکومت ہی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ اچھی بات ہے وہ آگے بڑھیں کیونکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، اگر وہ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے، عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں، ہمیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالیں، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔

معیشت برے حالات میں ہے اسے ٹھیک کرنا پڑ رہا ہے، بجلی اور زراعت پر جو ٹیکس لگائے گئے ہیں ان پر حکومت کو نظر ثانی کرنی چاہیے،بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے جواب پر کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ایسے کسی معاہدے کا علم نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.