نوجوان چائے خانوں میں وقت ضائع نہ کریں، چیلنج کو ممکن کرکے دکھائیں، فاروق ستار

0 112

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کا ہر لڑکا ٹام کروز ہے اور نوجوان چائے خانوں پر وقت ضائع نہ کریں، چائے خانوں پر بڑا رش ہوتا ہے ، چائے پئیں انرجی لائیں لیکن چائے خانوں پر وقت ضائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت شہباز شریف پیدا کرلیے، آصف زرداری ، عمران خان، حافظ الرحمان، فضل الرحمان، خالد مقبول ، فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال بھی بہت پیدا کرلیے، اب ہمیں بل گیٹس پیداکرنے ہیں۔

اب ہمیں، جیف بیزوز، ایلون مسک، اسٹیو جابز پیدا کرنے ہیں، دنیا میں مقام بنایا، ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ہمیں اس چیلنج کو ممکن کرکے دکھانے ہوگا، اب ہمیں لفظ ناممکن کو ڈکشنری سے نکال کر دکھانا ہےکیوں کچھ بھی ناممکن بھی نہیں ہے۔

کراچی کا ہر لڑکا ٹام کروز ہے، لوگ کہتے ہیں یہ کراچی کے نوجوان ہیں، میں کہتا ہوں یہ پاکستان کا سرمایہ ہے، ہمارا جو ٹیلنٹ پاکستان سے باہر جارہا ہے، ہمیں اس ٹیلنٹ کو اس اثاثے کو پاکستان میں ہی مقیم رکھنا ہے، ہمیں اس ٹیلنٹ کو ان صلاحیتوں کو بڑھا کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے

ہمیں کراچی سے محبت ہے ، ایم کیو ایم کو کراچی کے بیٹوں اور بیٹیوں سے محبت ہے انشااللہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اسلام آباد بھی آپ سے محبت کرے گا، آپ کو گلے سے لگائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.