چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن کیلئے روس اور چین میں معاہدہ

0 117

روس اور چین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں چاند پر ایک بین الاقوامی اسٹیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ روس کی اسٹیٹ کارپوریشن برائے خلائی سرگرمیوں Roscosmos اور چینی قومی خلائی انتظامیہ کے درمیان ہوا ہے۔

معاہدے کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کی تخلیق کیلئے مخصوص شعبوں میں فریقین کے درمیان باہمی طور پر تعاون کے لیے ایک تنظیمی اور قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

بین الحکومتی معاہدے کی میعاد 20 سال تک ہے جس کی بعد میں 5 سال کی مدت کی مزید تجدید کی جائے گی جب تک کہ کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک سال پہلے معاہدے کے ختم ہونے کا نہ کہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.