کراچی، گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا، ٹریفک پلان جاری

0 109

کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے اعلان کے بعد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث ایوان صدر روڈ دوپہر3 بجےسے فوارہ چوک سےگورنر ہاؤس گیٹ نمبر ایک تک ٹریفک کے لیے بند رہےگا جب کہ شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سےآنے والے ٹریفک کو ضیا الدین روڈ پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی، آرٹس کونسل چورنگی سےٹریفک کو کلب روڈ موڑ دیا جائےگا اور جناح برج سے پی آئی ڈی سی کی طرف ٹریفک کا دباؤ ہوگا۔

شہریوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے سلطان آباد ٹریفک سیکشن کٹ سے مائی کولاچی اور بوٹ بیسن کاراستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.