ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، کاروباری لین دین اور بینکنگ سسٹم متاثر

0 114

ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے،پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کررہی ہیں، پی ٹی اے اس کی نگرانی کررہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں آنے والے خلل کو دور کرنے پرکام جاری ہے،ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے کاروباری لین دین اور بینکنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، انٹرنیٹ/براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.