امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں، مہنگی بجلی اور تنخواہ دارطبقے پراضافی ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا۔
آئی پی پیز کو لگام اور اپنی مراعات کو کم کیوں نہیں کرتے؟ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنوں کا سلسلہ بڑھتا جائے گا،کراچی کے بعد پشاور اور لاہور میں بھی دھرنا شروع ہو گا۔
راولپنڈی دھرنے کی حمایت میں کراچی میں بھی احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ریلی کےہمراہ گورنر ہاؤس پر موجود ہیں۔