سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور مقرر

0 129

سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی کو  وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے محمد علی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے پاور مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بطور معاون خصوصی محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگاخیال رہےکہ محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.