وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی

0 92

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں10 روز کی توسیع کردی ہے، تاریخ میں توسیع سے صارفین پر عائد ہونیوالا جرمانہ بھی ختم ہوگیا ہے جب کہ لیسکو صارفین ویب سائٹس سے نیا بل وصول کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.