جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں آزاد نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ

0 120

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جس کی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سی سازشیں کی گئیں لیکن دہشت گردی کی فالٹ لائنز کا قوم نے بھرپور دفاع کیا، بلوچستان میں ماضی میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا اور ہم نے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لیا ہے۔

بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی گئی، دہشت گردی کی تھریٹ کے لیے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے۔ بندوق اٹھانے والوں کا آمنے سامنے مقابلہ کیا جائے گا۔

پر امن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا، خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا لیکن یہ لڑائی صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔ قوم پرستی کے نام پر عوام کی سوچ میں اس طرح کی چیزیں ڈالی گئیں۔

ہمارے شہدا خوش قسمت ہیں جن کا خون اس ملک کے لیے گرا، شہدا کے لواحقین کے لیے حکومت ہر اقدام کرے گی، اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.