انسداد دہشتگردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

0 209

سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی، اسد عمر کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں گود میں اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔

اسد عمر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسد عمر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جس پر ان کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.