پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا

0 112

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کردیا،ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں کی شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ جدہ کے لئے روانہ ہوئے۔ کوئٹہ سے جدہ کی پروازوں سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.