پشاور بی آر ٹی منصوبے کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑ تک پہنچ گیا

0 57

سرکاری دستاویزات کے مطابقپشاور بی آر ٹی منصوبے کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے،بی آر ٹی کی سالانہ آمدن 2 ارب 38 لاکھ روپے جبکہ اخراجات 5 ارب 32 کروڑ روپے ہیں۔

 

ٹرانس پشاور کے دستاویزات کے مطابق پشاور بی آر ٹی کو چلانے کے اخراجات زیادہ جبکہ حاصل ہونے والی آمدن کم ہے۔

 

ٹرانس پشاور  کی روزانہ کی  آمدن 54 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جو سالانہ 2 ارب 38 لاکھ روپے بنتی ہے، دستاویز کے مطابق بی آرٹی کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑسے زائد ہیں۔

 

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی کے سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کی روزانہ کی آمدن سے روزانہ کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،  ٹرانس پشاور کا منصوبہ خسارے کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.