اختیارات کا ناجائز استعمال اورناقص کارکردگی ، پنجاب پولیس کے 3 ڈی ایس پیز معطل

0 106

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا ہے۔

ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کوکیسز میں ملزمان کوفائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیاگیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بےگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزدکرنے اور ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.