وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

0 65

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات اور رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر آزادی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اقلیتوں کےکردارکے اعتراف میں یہ دن مناتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق و مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے قائداعظم کے 11 اگست47 کے وعدے پر قائم رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کے شاندار کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اور آج کے دن ایک بار پھر ہم اسی عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان مذہبی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں میرٹ کے علاوہ مخصوص نشستیں اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں اقلیتوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، اقلیتی برادری کی تمام اداروں میں نمائندگی کو سراہا جا رہا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5% کوٹہ مختص کیا ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کیلئے گرانٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہرپاکستانی کو مذہب،ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کےبغیر زندگی گزارنےکا حق حاصل ہے، ہرپاکستانی کو اپنےعقیدے کےمطابق زندگی گزارنےکا حق حاصل ہے، پاکستان اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ اورانہیں آگے بڑھنے کے لیے مساوی مواقع دےگا، یقین ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملک کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں سروسز چیفس کی جانب سے بھی پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے پیغام میں کہا گیا کہ اقلیتوں کےحقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جوآئین اور اسلام کے مطابق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.