شہزادہ ہیری 130 سال بعد عدالت میں پیش ہو نیوالی پہلی برطانوی شاہی شخصیت قرار

شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف اپنے مقدمے میں ثبوت پیش کریں گے

0 62

لندن(شوریٰ نیوز)شہزادہ ہیری 130 سال بعد عدالت میں پیش ہو نیوالی پہلی برطانوی شاہی شخصیت قرار، شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف اپنے مقدمے میں ثبوت پیش کریں گے ،شہزادہ ہیری اگلے ہفتے مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کے علاوہ دیگر سو شخصیات کی جانب سے میڈیا گروپ کے خلاف داخل مقدمے کی سماعت ہوگی۔شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، شہزادہ ہیری کاالزاماس سے قبل ایڈورڈ (ہفتم) 1870 میں طلاق کے ایک مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، جبکہ اس کے 20 سال بعد تاش کھیلنے کے دوران ایک سلینڈر مقدمے میں بھی انہوں نے عدالت کے سامنے گواہی دی تھی، دونوں معاملات ان کے بادشاہ بننے سے پہلے پیش آئے تھےواضح رہے کہ شہزادہ ہیری سمیت دیگرسو شخصیات نے مرر گروپ نیوزپیپر کے خلاف سینیئر ایڈیٹرز اور ایگزیکیٹوز کی مرضی سے غیرقانونی طور پر فون ہیک کرنے اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے ان کے بارے میں جاسوسی کرکے معلومات جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران ایک موقع پر مرر گروپ نیوزپیپرز نے عدالت کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی کہ ایک مرتبہ ان کے لوگوں نے شہزادہ ہیری سے متعلق غیرقانونی ذرائع سے معلومات جمع کی تھی تاہم میڈیا گروپ کی جانب سے دیگر الزامات کو مسترد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.