غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، وزیراعظم

0 111

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، اقلیتیں ملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کررہی ہیں، 11اگست کوقائداعظم محمدعلی جناح نےتاریخی بیان دیاتھا کہ یہاں سب کومساوی آئینی حقوق ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جوظلم ڈھایاجارہاہےاسکی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماندپڑگئی ہیں، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے،عالمی برادری خاموش ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کےساتھ ملکر ظلم کررہاہے، دہائیوں پہلےپاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سےکام لیاجاتاہے، لفاظی سےبڑھ کرکچھ نہیں ہورہا، ہمارے اقلیتی سپاہیوں نےبھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کوگلےسےلگاناچاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.