پاکستان کی غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

0 106

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہپاکستان نے اسرائیل کی طرف سے مشرقی غزہ میں التابعین اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر نماز فجر کے دوران حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری آبادیوں اور سہولیات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، اسرائیل کو جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کیلئے جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی، غزہ کی نسل کشی کے خاتمے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں،یاد رہے کہ دو روز قبل روز اسکول پر اسرائیلی حملے میں120 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.