وزیراعظم کا 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان

0 61

زیراعظم شہبازشریف نے 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا۔

 

شہباز شریف  نے نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب میں  10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ   تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کردیں گے، تمام اخراجات ختم کردیں گے اور 14 اگست کو اقتصادی بحالی پروگرام کا اعلان کروں گا۔

 

انہوں نے  10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ لیپ ٹاپ بھی دیے جائيں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی کے میدان میں چینی کمپنی سے طالبعلموں کو مفت ٹریننگ دلوائیں گے، بینک بھی نوجوانوں کو قرضے دیں گے، بینکوں کے سامنے شرط بھی رکھی ہے کہ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے۔

 

شہباز شریف نے کہاکہ ملک پر قرضوں کے پہاڑ لگ گئے ہیں، حکومت، اشرافیہ اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا،وزیراعظم نے تقریب میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے تالیاں بھی بجوائيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.