روسی صدر پیوٹن کی صدر مملکت اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد

0 109

روسی صدر پیوٹن نے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

روسی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری اور اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے پیغام میں کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.