حافظ نعیم نے بجلی بلوں پر ملک بھر کے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا

0 100

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نواز شریف کے اعلان کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک کے تمام شہریوں کو بجلی بلوں پر عائد ٹیکس میں ریلیف دے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ غریب کا نہیں، سب کامسئلہ ہے اوربجلی کےبل آمدنی سے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ایک طرف اوردیگر اخراجات دوسری طرف، بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکسز لگائے گئے، پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے اور سارا سارا سال دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ ہم نے حکومت سے جو معاہدہ کیا ہے اس کا تعاقب کریں گے،اس کے علاوہ حافظ نعیم الرحمان نے 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.