سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

0 103

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو 22 اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے نظرثانی فیصلے میں درستگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.