کے پی میں مون سون بارشیں، یکم جولائی سے اب تک مختلف حادثات میں 65 افراد جاں بحق

0 109

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہےیکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 113 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے،اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.