لاہور: بے رحم باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش، ڈولفن پولیس نے بچالیا

0 109

لاہورمیں کٹار بند روڈ پر بے رحم باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.