لاہور: سروسز اسپتال کے عملے کی لاپرواہی، مریض کو بیڈ سمیت سڑک پر لے آیا

0 117

لاہور میں سروسز اسپتال کا عملہ مریض کو ایک وارڈ سے دوسرے میں شفٹ کرنے کیلئے بیڈ سمیت مین روڈ پر لے آیا۔

سروسز اسپتال میں ایک مریض کو ایمرجنسی سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا مرحلہ آیا تو عملہ اسے ایمبولینس میں لے جانے کی بجائے اس کا بیڈ دھکیلتے ہوئے سڑک پر لے آیا۔

اس دوران مریض کے لواحقین بھی ساتھ موجود تھے اور عملے نے سروس روڈ پر بھی جانے کی زحمت نہ کی۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر مدبر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف سازش ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.