سائیکلوں پر پاک افغان دورہ کرنیوالے 4 چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا

0 53

پنجاب پولیس نے4 چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا لیکن کے پی پولیس نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی موجود نہیں،خیبرپختونخوا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پرچاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سےروکنے پررپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.