وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج

0 57

الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنایا،جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ روز درخواست کی سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی نے الیکشن ٹریبونل میں کیس کی پیروی کی جبکہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جمیل آغا ایڈووکیٹ اور نور جہاں بلیدی ایڈووکیٹ نے کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.