لاہور ہائیکورٹ: فائر وال اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت

0 100

لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب سے متعلق درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے کہا کہ اسی طرح کے کیسز جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں جس کے بعد درخواست کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب سے متعلق درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بغیر نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی گئی ہیں، ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.