دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیرداخلہ

0 110

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کی جگن ہے۔ قوم اور سیکورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.