بلوچستان میں منشیات اور تیل اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکار معطل

0 100

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ منشیات اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جرنل لیویز بلوچستان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور جو بھی اسمگلنگ میں ملوث ہوا اُسے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.