تعلیمی ادارے کے طلبا میں منشیات فروخت کرنیوالی خاتون اسمگلر گرفتار

0 114

اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارے کے طلباء میں منشیات کا زہر پھیلا کر انھیں منشیات کا عادی بنانے میں ملوث خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کی جانب سے کارروائی میں ملوث خاتون سے ایک کلو گرام سے زائد افیون اور ساڑے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کا تعلق پشاور سے ہے جو منشیات اسمگل کرکے تعلیمی ادارے تک پہچاتی تھی، ملزمہ نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.