فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

0 103

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس کی 11 جولائی کو ہونے والی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے گیارہ جولائی کی سماعت کے جاری ہونے والے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ’وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل پیش ہونے کیخلاف متفرق درخواست دائر کی گئی، گرمیوں کی چھٹیاں آئندہ ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں،یہ جانتے ہوئے بھی درخواست گزاروں نے زیادہ وقت پرائیوٹ وکیل کرنے کیخلاف دلائل پر ضائع کیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت وزارت داخلہ کی طرف سے پرائیویٹ وکیل مقرر کرنے کیخلاف متفرق درخواست مسترد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تحریری حکم نامے می جسٹس شاہد وحید کے اضافی نوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کیس کے فوجداری تکنیکی پہلو کے سبب عدالت کی معاونت کیلئے پرائیوٹ وکیل کیا گیا، اٹارنی جنرل کی ایماندارانہ رائے قابل ستائش ہے، کسی انفرادی شخص کو بچانے کے بجائے مفاد عامہ کے تحت پرائیوٹ وکیل کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.