شاہین آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف 3 اہم وکٹیں اڑائیں

پیسر نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں تباہ کن بولنگ کی

0 117

کراچی (شوریٰ نیوز) شاہین آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف 3 اہم وکٹیں اڑائیں،پیسر نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں تباہ کن بولنگ کی،شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی۔پیسر شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں، جس میں حریف کپتان معین علی بھی شامل تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گزشتہ میچ میں ووسٹرشائر کے خلاف 45 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی تھی تاہم 11 بالز پر 29 رنز اسکور کرکے اپنا اعتماد بحال کیا، اس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، اسی اعتماد کی وجہ سے برمنگھم بیئر کے خلاف انھوں نے شاندار بولنگ کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.