ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان
کم وقت میں ورلڈکپ کیلئے دونوں ممالک میں وینیو ز کی تیاری مشکل ہے
نیویارک (شوریٰ نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان،کم وقت میں ورلڈکپ کیلئے دونوں ممالک میں وینیو ز کی تیاری مشکل ہے، امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، یہاں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، یہاں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں، اسی لیے آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی دی گئی ہے، تاہم اتنے کم وقت میں ورلڈکپ کے لیے دونوں ممالک میں وینیو ز کی تیاری مشکل ہے،آئی سی سی انگلینڈ کو 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے۔