وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ

0 106

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔

خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسامی کے لیےکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.