جیل میں دیکھا عمران خان کو ٹارچر کیا جا رہا ہے، قاضی انور ایڈوکیٹ

0 73

گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

قاضی انور ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ جیل میں عمران خان کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ جلسے کو بانی پی ٹی آئی نے ملتوی کیا۔

رکن گڈ گورننس کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جلسہ کسی کے کہنے پر ملتوی کیا گیا۔ جلسہ بانی پی ٹی آئی نے ملتوی کیا ہے۔ عمران خان سے سوال کیا کہ جلسہ کیوں ملتوی کیا تو جیل انتظامیہ نے کہا کہ سیاسی سوال نہیں کرسکتے۔

گڈ گورننس کمیٹی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے۔ کمیٹی کا نام تبدیل کیا جائے گا اور اس کے لئے سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ کمیٹی کا نام پی ٹی آئی انٹرنل ایکاونٹیبلٹی کمیٹی ہوگا۔

کسی بھی وزیر یا افسر کے خلاف بھی شکایات ہوں تو اس کے خلاف کمیٹی کو شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ کمیٹی کی اپنی ویب سائٹ ہوگی جس پر شکایت درج کروائی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.