بجلی کے نرخ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ، سروے رپورٹ

0 117

مہنگائی اور بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں کمی آئی ہے تاہم بجلی کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہےاپسوس پاکستان نے کنزیومرکانفیڈنس سروے جاری کردیا ہے۔

اپسوس پاکستان کے گزشتہ سروے میں 34 فیصد جب کہ موجودہ سروے میں 33 فیصد افراد نے مہنگائی پر پریشانی کا اظہار کیا بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں بھی 8 فیصدکمی ہوئی ہے جو کہ 18 فیصد ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق بجلی کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے،ملکی سمت کو درست سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ شرح 18 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے

بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں کی شرح 5 فیصد اضافےکے بعد 11فیصد جب کہ ٹیکسوں میں اضافے پر تشویش 6 فیصد اضافے کے بعد 9 فیصد ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.