کراچی: الہ دین پارک کے قریب تیز رفتار کار کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، ڈرائیور فرار

0 121

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر کھڑی کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ الہٰ دین پارک کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تیزی سے آتی کار فٹ پاتھ پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.