لاہور ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

کلاس روم میں 30ویڈیو ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن، 86 انچ کا آئیڈیا ہب موجود

0 99

لاہور (شوریٰ نیوز)لاہور ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، سمارٹ کلاس روم کا افتتاح،کلاس روم میں 30ویڈیو ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن، 86 انچ کا آئیڈیا ہب موجود ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے ڈائریکٹورٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت سمارٹ کلاس روم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سمارٹ کلاس روم ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے آئی سی ٹی ویژن 2025 پروگرام کا حصہ ہے، جدید ٹیکنالوجی اور انٹرایکٹو ٹولز سے لیس اس سمارٹ کلاس روم کا مقصد آن لائن تعلیم کے ذریعے طالب علم اور اساتذہ کے درمیان روابط کو بڑھانا ہے۔ سمارٹ کلاس روم میں طلباء کے لیے 6 مائیکروفون اور 30ویڈیو ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ 86 انچ کا آئیڈیا ہب موجود ہے۔ یہ ای لرننگ، ورچوئل ڈیسک ٹاپس، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، کلاس روم کنٹرول سسٹم، لائیو ورچوئل کلاس رومز، انٹرایکٹو ڈسپلے، اور ایک انٹرایکٹو کنٹرول سینٹر پر مشتمل ہے۔ یہ جدید ترین سہولت فیکلٹی اور طلباء دونوں کے لیے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ سمارٹ کلاس روم کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز، ہلالِ امتیاز) نے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا، اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید، ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سہیل اشفاق بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.