گم شدہ اشیاء کو ریڈیو انٹینا فریکویسی سے سرچ کرنیوالا روبوٹ
روبوٹ بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے اشیاء کو ڈھونڈ سکتا ہے
لاہور(شوریٰ نیوز) گم شدہ اشیاء کو ریڈیو انٹینا فریکویسی سے سرچ کرنیوالا روبوٹ تیار، روبوٹ بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے اشیاء کو ڈھونڈ سکتا ہے، یہ روبوٹ بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے گم شدہ اشیاء کو ڈھونڈ کر باہر نکال سکتا ہے۔میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے ماہرین نے ایک ماڈل تیار کیا ہے جس کے روبوٹک بازو ہیں جس کے ہاتھ پر ایک کیمرہ ہے اور اس کے ساتھ ریڈیو انٹینا فریکویسی ہے، یاد رہے کہ ریڈیو فریکونسی ہر قسم کی سطح پر سفر کر سکتی ہے، مال چوری ہونے سے بچنے کے لئے ایئر لائنز بھی انہیں استعمال کرتی ہیں تاکہ مسافروں کے سامان کی گزر گاہ کا پتہ چل سکے۔ایم آئی ٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا کہنا ہے کہ ایسے روبوٹس کا ہونا جو بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے نیچے گم شدہ اشیاء کو تلاش کر لے، آج کی صنعت کے لئے نہایت ضروری ہیں، محققین کے مطابق ایک دن ان کا نظام ایک ویئر ہاؤس میں بھی چیزوں کے ڈھیر سے بہت کچھ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگا، کار بنانے والے پلانٹ میں ضروری اجزا نصب بھی کئے جا سکیں گے، اس کے علاوہ ان ضروری اجزا کی شناخت بھی ممکن ہوگی، مزید برآں ایک ضعیف آدمی کی گھر کے کاموں میں مدد بھی کی جاسکتی ہے۔