وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکٹ ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پورے صوبے میں سولر دے رہی ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، یہ ان ہی کے ٹیکس کا پیسا ہے۔
انہوںنے کہا کہ صوبے کی عوام کو کہتا ہوں بجلی کی چوری بھی کریں اور سولر بھی لیں یہ نہیں چلے گا۔ آپ میری ٹیم ہیں آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنا ہے، رشوت غلط کام کرنے والا دیتا ہے، اپنے فائدے کیلئے دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کو کہتا ہوں آپ حکومت کی ٹیم بنیں، چوری کے اے سی میں بیٹھنے سے بہتر ہے تھوڑا پسینہ نکال لیں۔