دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 95

زیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہاہےکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی را فنڈڈ حملے ہیں، جس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے۔

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں، سی پیک اور پاکستان کو کمزور کرنا ہے، دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے،سکیورٹی فورسز سے مل کر خون کے ایک ایک قطرےکاحساب لیں گے، دہشت گردوں کےہمدردوں اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کو ماننے والوں سے آئین کےفریم ورک میں مذاکرات کرسکتے ہیں، جو معصوم لوگوں کو مارے گا اس کے پیچھے ضرور جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.