مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے،وزیراعظم

0 100

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اوربہتری لانی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم نے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور مشکل ہے مگر ناممکن نہیں مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، ہمیں اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے اور معیشت میں استحکام لانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.